| کوئی ملتی نہیں مثال ہمیں |
| نظر آتا ہے جو کمال ہمیں |
| دیکھتے ہیں جہاں بھی رنگ اُدھر |
| نظر آۓ تیرا جمال ہمیں |
| یاد آتے ہیں جب وہ خواب بھلے |
| سُنائی دیتی ہے کچھ دھمال ہمیں |
| چلتے ہیں ہر گھڑی اسی شوق سے |
| کبھی رُوکتی نہیں یہ چال ہمیں |
| کیسے ڈھونڈیں کوئی جہاں میں اور |
| پیار دیتا ہے بے مثال ہمیں |
| راہ میں ہیں یہ کون ساتھ افری |
| کیا یہ سایہ ہے یا آییں خیال ہمیں |
معلومات