| اگر ہو جائے ان بن تو مرے جاناں نہ گھبرانا |
| خفا ہونا، منانا، عشق کا معراج ہے پانا |
| محبت کم نہیں ہوتی کبھی رُسنے رُسانے سے |
| ذرا تم بات کر لینا غلط فہمی میں مت رہنا |
| ستاتے تم جو مجھ کو ہو، ستاتا میں بھی ہوں تم کو |
| ستا مجھ میں جو دیکھو تو، ستائے تم سمجھ جانا |
| محبت کا بھرم رکھنے، محبت کا صلہ دینے |
| ہمیشہ میں مناتا ہوں،کبھی تم بھی منا لینا |
| ذکیؔ ہم روح و دل ہیں ہم لڑیں گے ساتھ میں رہ کر |
| یقیناً مار ڈالے گا گھڑی بھر کا جدا ہونا |
معلومات