| عشق میں یہ کیسا مقام ہے |
| آنکھوں میں اُنہی کا قیام ہے |
| کہتے سچ ہیں وہ دل چُرایا کب |
| دل ہے خالی جیسے نیام ہے |
| میرے عشق سے حُسن افزُوں ہے |
| سیدھی بات میں کیا کلام ہے |
| ہوش ہے نہ فکرِمعاش ہے |
| رونا عشق کا صُبح و شام ہے |
| ہے نِبھانا مشکل جناب پیار |
| عاشکوں کو میرا پیام ہے |
| پُھول ہم اٹھائے کھڑے ہیں سب |
| خیر قدمی کا اہتمام ہے |
| بازیابیِ دل کا مِؔہر کیا |
| سرقہ باز کا ہی غلام ہے |
| --------٭٭٭--------- |
معلومات