سکون قلب ہو راحت نصیب ہو جائے
حضور آپ کی چاہت نصیب ہو جائے
یہ عمر رب کی عبادت میں صرف ہو میری
کریم ایسی فراغت نصیب ہو جائے
زباں پہ جاری و ساری رہے درود نبی
ہمیشہ مجھ کو سعادت نصیب ہو جائے
حضور امتی سب بٹ گئے ہیں فرقوں میں
کرم ہو ان کو جماعت نصیب ہو جائے
لگی ہے آس کرم پر کریم آقا مرے
بروز حشر شفاعت نصیب ہو جائے
نہ فیض کام ہو کچھ لغویات دنیا سے
درود پڑھنے کی عادت نصیب ہو جائے

0
4