| عشقِ احمد میں ہی ایقان ہے، اوہام کے بعد |
| "حوصلہ اور بڑھے، کوششِ ناکام کے بعد" |
| یاد کرتا، جو نبی کو ہے، یہ اس خاص، کی بات |
| وہ نہیں لیتا کوئی نام بھی اس نام کے بعد |
| دینِ احمد ہی فقط دین ہے اللہ کے پاس |
| دین اسلام سے پہلے نہ تو اسلام کے بعد |
| آلِ احمد کے، تہہ دل سے، بنے ہیں، جو غلام |
| ان کو اکرام، ملا کرتے ہیں، اکرام کے بعد |
| اے ذکیؔ دیکھ لِیَا میں بھی ہوں بس پڑھ کے نعت |
| خوب آتا ہے سکوں روز کے ہنگام کے بعد |
معلومات