| حق تعالیٰ سے ہمیں الفت ملی |
| یا نبی جو آپ کی نسبت ملی |
| کنزِ مخفی ذات کے اظہار کو |
| سب سے پہلے آپ کو خلقت ملی |
| مظہرِ حق آپ ہیں نورِ مبیں |
| باقی سب کو آپ سے ظہرت ملی |
| ذکرِ حق کے ساتھ ہے ذکرِ نبی |
| یا نبی یہ آپ کو رفعت ملی |
| جب خدا ہی نہ چھپا پھر کیا چھپے |
| ہر فضیلت آپ کو حضرت ملی |
| حق تعالیٰ کی حضوری میں ہمیں |
| "آپ ہی کے نام سے عزّت ملی" |
| میں مدینے کا گدا ہوں قیمتی |
| نعت کی مجھ کو ذکیؔ دولت ملی |
معلومات