| محبت میں جو مر جاؤ تو یه جینا سکھاتی ہے |
| محبت! اس پہ مرنے والے کو زندہ کراتی ہے |
| زمیں دل کی جو اجڑے تو اسے گلشن بتاتی ہے |
| "محبت کیا بھلے چنگے کو دیوانہ بناتی ہے" |
| محبت کی ندی بہتی ہے الٹی دھار میں چوں كه |
| یہ ابھرے کو فنا کرتی ہے، ڈوبے کو بچاتی ہے |
| محبت میں چراغِ دل کو گُل رکھنا سدا کیوں کہ |
| جلے کو یہ بجھاتی ہے، بجھے کو یہ جلاتی ہے |
| محبت میں ذکیؔ دیدار کی تاثیر ہے الٹی |
| جو پلکیں بند کرلو، یار کا چہرہ دکھاتی ہے |
معلومات