نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم |
آپ کا ہوں گدا مصطفی مصطفی |
اک نظر ہو عطا مصطفی مصطفی |
رحمت دو جہاں فخر کون و مکاں |
کون ہے دوسرا مصطفی مصطفی |
میں ہوں زندہ ترا مر کے بھی میں ترا |
تجھ پہ میں ہوں فدا مصطفی مصطفی |
روضہ ء مصطفی میں بھی دیکھوں کبھی |
ہے مری یہ دعا مصطفی مصطفی |
آپ اپنا مجھے بھی بنا لیجیے |
ہے یہی اک صدا مصطفی مصطفی |
مل گیا ہے جسے در ترا یانبی |
خوش رہے وہ سدا مصطفی مصطفی |
آپ کے دم قدم سے زمیں آسماں |
ہے خلق سب ہوا مصطفی مصطفی |
میں ہوں عصیاں کا مارا ہوا دوستو |
ہے سہارا مرا مصطفی مصطفی |
آپ کی رحمتوں کا طلب گار تو |
سارا عالم ہوا مصطفی مصطفی |
میرے دل کا جنوں کچھ نہ میں کہہ سکوں |
میں دوانہ ترا مصطفی مصطفی |
آپ کے آنے سے دنیا روشن ہوئی |
کھل اٹھی ہے فضا مصطفی مصطفی |
آپ کے دم سے ہے رونق دو جہاں |
رحمت دوسرا مصطفی مصطفی |
اب تو ساغر مری ہے زباں پہ صدا |
مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی |
معلومات