| نبی پہ جب میں درود و سلام کرتا ہوں |
| میں اہل بیت کی حجت تمام کرتا ہوں |
| درود پڑھ کے جو حاصل سکون ہوتا ہے |
| دل و نظر کو مدینے کے نام کرتا ہوں |
| دیا جلا کے محمد کے نام کا دل میں |
| میں دل میں روشنی کا اہتمام کرتا ہوں |
| یہی مرا ہے عقیدہ، یہی یقیں میرا |
| کہ ان کے ذکر سے روشن میں شام کرتا ہوں |
| جو ان کے در سے جُدا ہو، مجھے قبول نہیں |
| میں ہر نفس کو انہی کا غلام کرتا ہوں |
| یہ ان کے فیض کی برکت ہے، دیکھ لو عاصم |
| صلی الا کا ذکر صبح و شام کرتا ہوں |
معلومات