| فکر امت میں اصرار یاد آگئے |
| ان کی رحمت کے اظہار یاد آگئے |
| بخشیں جائیں گے آقا کے سب امتی |
| ربِ کعبہ کے اقرار یاد آگئے |
| عشق مرسل ہے دونوں جہاں میں حیات |
| فکر مرشد کے اسرار یاد آگئے |
| جب بھی دیکھا تصور میں ان کا حرم |
| مجھ کو سرکار شدت سے یاد آگئے |
| بات جب بھی چلی ہے محبت کی تو |
| مجھ کو سرکار شدت سے یاد آگئے |
| روشنی روشنی ہر طرف چھا گئی |
| ذکرسرور کے انوار یاد آگئے |
| گنبدِ سبز آنکھوں میں آیا ہے جب |
| ان کی مسجد کے مینار یاد آگئے |
| دل بھی چمکا ہے لب پے ہے آیا درود |
| جالیاں در و دیوار یاد آگئے |
| نعت پڑھنے میں لکھنے میں کیف آگیا |
| حرف و مصرع پے سرکار یاد آگئے |
| سرورِ سروراں یہ نوازش تری |
| تیری مدحت کو اشعار یاد آگئے |
| عشق مرسل میں جامی کے اشعار سے |
| اعلی حضرت کے افکار یاد آگئے |
| آل اطہر کی الفت ہے ایمان سن |
| مجھ کو فرمان سرکار یاد آگئے |
| دست سرکار واللہ ہے دستِ خدا |
| مجھ کو قرآنی ازکار یاد آگئے |
| بخت پر اپنے ذیشان نازاں ہوا |
| جب بھی شدت سے سرکار یاد آگئے |
معلومات