وقارِ دین و ملت منت اللہ فخر رحمانی
عطا کی تھی جنہوں قوم کو اک شان ایمانی
جنابِ سیدِ عالی، ولی رحمانیِ کامل
شریعت کے بڑے رہبر، طریقت کے بڑے عامل
حمیت دین کی اُ ن میں، بہت زیادہ نمایاں تھی
دفاعِ دینِ حق پر ان کی محنت سب سے تاباں تھی
مخالف کی نگاہوں میں، سدا آنکھیں ملاتے تھے
غلط باتوں پہ باطل کو، سبق اچھا سکھاتے تھے
بصیرت سے، فراست سے، کیا تعلیم کو روشن
مہک اٹھا ہے جن کے دم، سے اہلِ قوم کا گلشن
پدر کا عکس ہیں فیصلؔ ، وہی جاہ و جلال اِن میں
نظر آتا ہے ابو جان کا سارا کمال اِن میں
پدر کے راستے پر اب، شریعت کے بنے عامل
نئی نسلوں کے رہبر نیک و صالح اور ہیں عادل
تقیؔ کیسے بیاں ہو شان اس مرد مجاہد کی
حیاتِ پاک لمبی کر خدایا میرے قائد کی

0
1