| بشر سرِّ نورِ خدا بن کے آیا |
| قیودات میں ماورا بن کے آیا |
| کبھی وادیِ طور پر تھا جو چمکا |
| مدینے میں وہ مصطفیٰ بن کے آیا |
| وہی جس نے آدم کو برسوں رلایا |
| وہ آدم کے لب پر دعا بن کے آیا |
| زلیخا کو جس نے دیوانہ کیا تھا |
| وہی یوسفِ مَہ لقا بن کے آیا |
| سلیماں میں پنہا تھی ہیبت اُسی کی |
| جو داؤد میں خوش نوا بن کے آیا |
| وہی ابنِ حیدر کو لایا تھا کربل |
| وہی غازیِ با وفا بن کے آیا |
| یہ غوث و قلندر سب اُس کے ہیں مظہر |
| جو وارث علی رہنما بن کے آیا |
| *اثر* کیوں نہ مرشد پہ قربان جائے |
| مصیبت میں مشکل کشا بن کے آیا |
معلومات