| مضمون سناتا ہے یہ قرآنِ محمد |
| اللہَ کی پہچان ہے عرفانِ محمد |
| رب کا ہے جہاں ذکر، وہاں ذکرِ نبی ہے |
| ایمان کو کافی ہے یہ برہانِ محمد |
| دیدار محمد کا ہے، دیدار خدا کا |
| مخلوق میں ہے سب سے بڑی شانِ محمد |
| آدم جو یہ کہتے ہیں تو ہوتے ہیں بُہَت خوش |
| ہوں میں مری اولاد فدایانِ محمد |
| ہم ادنیٰ غلاموں سے ہے آقا کو محبت |
| احسانِ محمد ہے یہ احسانِ محمد |
| ہر عاصی کو بخشے گا، وہ محبوب کی خاطر |
| اللہ نکالے گا یوں ارمانِ محمد |
| یہ ہے دعا ماں باپ کی مُرشِد کا کرم ہے |
| میں آج ذکی ہوں جو ثنا خوانِ محمد |
معلومات