مرے مالک مرے آقا
سبھی کے ہو تمھی داتا
پرندوں کی صدا میں ہو
ستاروں کی ضیا میں ہو
چمن میں ہو صبا میں ہو
گلستاں کی فضا میں ہو
کلی کی ہر ادا تجھ سے
عروسہ کی حنا تجھ سے
تمھی سب کی صداوں میں
شکستہ التجاوں میں
سسکتوں کی نواوں میں
کرم کی انتہاوں میں
مری حمد و ثنا میں تم
مرے فقرو غنا میں تم
نگاہوں کی بصارت ہو
بصارت کی طراوت ہو
سخاوت ہو عنایت ہو
محبت ہی محبت ہو
فلک پر ہو زمیں پر ہو
جدھر دیکھوں وہیں پر ہو
مرا سب کچھ تمہارا ہے
تجھے ہر دم پکارا ہے
تہی دست وتونگر کا
تو ہی یا رب سہارا ہے
یہی ساغر صدا میری
سنے یا رب دعا میری

56