معاملت میں یہ دنیا فریب کار نہ ہوتی
تو زندگی بھی کسی کی سراب زار نہ ہوتی
اگر وہ اپنے نشیمن میں آئنہ بھی لگاتے
ہماری ان کو ضرورت یوں بار بار نہ ہوتی
یوں الفتوں میں صنم ہم تنک مزاج نہ ہوتے
اگر تمہاری محبت حساب دار نہ ہوتی
جو دل نثار نہ ہوتا ، غم آشکار نہ ہوتے
تو پھر ہماری حیات ایسی خار دار نہ ہوتی
نظر ملاتی نہ ہم سے نہ نین کرتی مخمور
وہ گل عذار جو سِدْویؔ طلسم کار نہ ہوتی

0
46