| دینِ خدا کی روح و روانی حسینؑ ہیں |
| حق کے امام و شاہِ زمانی حسینؑ ہیں |
| غالب رہا ہے صبر ہمیشہ سے جبر پر |
| صبر و رضا کا تاجِ شہانی حسینؑ ہیں |
| سر چشمۂ وِلا ہے وہ مولا علؑی کا گھر |
| علمِ لَدُن کی فیض رسانی حسینؑ ہیں |
| روحِ حسیؑن عمر بھر پاکیزہ تر رہی |
| معصومیت کی اعلیٰ نشانی حسینؑ ہیں |
| دوشِ نبیؐ پہ دیکھ کے ہم کو ہے یوں لگا |
| اوّل اِمام ناناؐ ہیں ثانی حسینؑ ہیں |
| فرمانِ حُسَيْنُ مِنّي سے عقدہ یہ کھلا |
| قولِ مَنْ رَآنِی کے مَعانی حسینؑ ہیں |
| سجدے میں سر کٹا کے وہ پیشِ خُدا ہوئے |
| جنت نہ دیکھ، عرش مکانی حسینؑ ہیں |
معلومات