| کہا اس نے محبت اک اذیت ہے |
| کہا میں نے محبت اک عبادت ہے |
| کہا اس نے مجھے تم چاہتے ہو نا؟ |
| کہا میں نے تو سانسوں کی ضرورت ہے |
| کہا اس نے محبت میں رقابت ہے |
| کہا میں نے یہی سب کو شکایت ہے |
| کہا اس نے جدھر دیکھوں تجھے دیکھوں |
| کہا میں نے یہی جینے کی صورت ہے |
| کہا اس نے بری کیوں سب کی نیت ہے |
| کہا میں نے تو بے حد خوبصورت ہے |
| کہا اس نے شب قربت کب آئے گی؟ |
| کہا میں نے ابھی آنی قیامت ہے |
| کہا اس نے مجھے تم سے محبت ہے |
| کہا میں نے تمہاری جھوٹ عادت ہے |
| کہا اس نے ملن کی منتظر ہوں میں |
| کہا میں نے یہ تیرے دل کی حسرت ہے |
| کہا اس نے مجھے ہے جھوٹ سے نفرت |
| کہا میں نے مجھے سچ سے محبت ہے |
| کہا اس نے بہت مصروف رہتے ہو |
| کہا میں نے فقط مرنے کی فرصت ہے |
| کہا اس نے چرا لوں دل اجازت ہے ؟ |
| کہا میں نے اجازت ہے اجازت ہے |
| کہا اس نے سحاب اتنا ہے کیوں برسا؟ |
| کہا میں نے محبت کی علامت ہے۔ |
معلومات