نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کا ہوں گدا مصطفی مصطفی
اک نظر ہو عطا مصطفی مصطفی
رحمت دو جہاں فخر کون و مکاں
کون ہے دوسرا مصطفی مصطفی
میں ہوں زندہ ترا مر کے بھی میں ترا
تجھ پہ میں ہوں فدا مصطفی مصطفی
روضہ ء مصطفی میں بھی دیکھوں کبھی
ہے مری یہ دعا مصطفی مصطفی
آپ اپنا مجھے بھی بنا لیجیے
ہے یہی اک صدا مصطفی مصطفی
مل گیا ہے جسے در ترا یانبی
خوش رہے وہ سدا مصطفی مصطفی
آپ کے دم قدم سے زمیں آسماں
ہے خلق سب ہوا مصطفی مصطفی
میں ہوں عصیاں کا مارا ہوا دوستو
ہے سہارا مرا مصطفی مصطفی
آپ کی رحمتوں کا طلب گار تو
سارا عالم ہوا مصطفی مصطفی
میرے دل کا جنوں کچھ نہ میں کہہ سکوں
میں دوانہ ترا مصطفی مصطفی
آپ کے آنے سے دنیا روشن ہوئی
کھل اٹھی ہے فضا مصطفی مصطفی
آپ کے دم سے ہے رونق دو جہاں
رحمت دوسرا مصطفی مصطفی
اب تو ساغر مری ہے زباں پہ صدا
مصطفی مصطفی مصطفی مصطفی

0
92