| ہم جنوں زاد گھر بنا لیں گے |
| اک پری ہمسفر بنا لیں گے |
| دل کو مشعل اگر بنا لیں گے |
| تیرگی کو سحر بنا لیں گے |
| تو فصیلیں بھلے بنا دل میں |
| ہم وہیں بام و در بنا لیں گے |
| دنیا والے ہیں راہ کے پتھر |
| پتھروں میں ڈگر بنا لیں گے |
| راکھ ہوتی محبتوں کو سحاب |
| دیکھ لینا شرر بنا لیں گے |
معلومات