| میرا اللہ میرے ساتھ |
| اُس کا میرا ہر دم ساتھ |
| میری سنتا ہے وہ بات |
| میں اُس کا، وہ میرا راز |
| وہ دیتا ہے میں لیتا ہوں |
| وہ ہے داتا میں محتاج |
| ہر پل وہ مجھ کو دیکھے |
| دیکھ نہ پائے میری آنکھ |
| ھُو سے آئے ھُو سے جائے |
| اس کے نام سے جاری سانس |
| پاک ہے اس کی اعلٰی ذات |
| کردے گا وہ مجھ کو پاک |
| جیسے مجھ کو بنایا تھا |
| ویسے مجھ کو کر دے معاف |
معلومات