تو پیاری تو میں پیارا ہوں |
تو ہے دریا تو میں کنارا ہوں |
رنج و غم کے ہر ایک عالم میں |
تو مرا میں ترا سہارا ہوں |
تو مرے آسمان کا چندا |
میں ترے آس پاس تارا ہوں |
تیرے ناموں کی مالا جپ جپ کر |
چہرۂِ عشق کو نکھارا ہوں |
جس جگہ نام تیرا لکھا تھا |
اس کو پلکوں سے میں بہارا ہوں |
لے کر آنکھوں میں اشک کے موتی |
تیری تصویر کو نہارا ہوں |
جب بھی خوش تھاتمہارےساتھ میں تھا |
جب بھی غم تھا تمہیں پکارا ہوں |
وجہ کیا ہے پتہ نہیں لیکن |
ایسا لگتا ہے میں تمہارا ہوں |
دور رہ کر جو وقت گزرا ہے |
درد ہی درد میں گزارا ہوں |
جب سے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ آیا |
جیت تا ہوں کبھی نہ ہارا ہوں |
ایسا لگتا ہے پاس ہیں احمد |
ان کو آنکھوں میں یوں اُتارا ہوں |
غلام احمد رضا نیپالی |
معلومات