| خیبر کے قبرستان میں، زندہ ہوں ہم درگور کیوں؟ |
| ہیں کھائے بیٹھے پہلے دھوکہ، کھائیں دھوکہ اور کیوں؟ |
| ہے دال میں کچھ کالا شاید، یا ہے کالی ساری دال! |
| "تسلیم کر لو ڈیل فوراً", ساتھی دیتے زور کیوں؟ |
| پوشیدہ اب تک سب اثاثے،مخفی ہیں کیوں قرضہ جات |
| "اظہار کا مت کر تقاضا!", دیتے اس پر زور کیوں؟ |
| اس نرخ پر ہم لیں گے سودا، بک سکے بازار میں |
| بالفرض مہنگا لے بھی لوں تو، مجھ سے لے گا اور کیوں؟ |
| ہیں منجمد گر سب اثاثے، وقت ہے درکار کچھ |
| مل جائے گی قیمت مناسب، جلدی کیسی شور کیوں؟ |
معلومات