| خون میں آج ڈوبا فلسطین ہے |
| کس قدر دل ہمارا یہ غمگین ہے |
| ظلم کی انتہا بے بہا بے بہا |
| کیسی اُمّت یہ لاچار و مِسکین ہے |
| ہاتھ میں باپ کے لاش بچے کی ہے |
| اور بھی کیا کوئی جرم سنگین ہے؟ |
| مار دو ہر مسلمان کو مار دو |
| ہاں یہی ظلم کا خاص آئین ہے |
| امن کے دعوے دارو کہاں ہو سبھی؟ |
| امن کی دھوم سے آج تدفین ہے |
| ڈوب کر تم مرو شرم سے کچھ ذرا |
| عدل کی تم نے کی جو یہ توہین ہے |
| رنگ لائے شہیدوں کا خوں جلد ہی |
| قلبِ زیرکؔ یہاں کہتا آمین ہے |
معلومات