| غوثِ اعظم سنو عرض میری سنو |
| ہو پریشاں مدد ۔ عرض میری سنو |
| تم لگاتے ہو ڈوبوں کی نییا کنار |
| مجھ کو بھی دو مدد عرض میری سنو |
| مرتبہ آپ کا سلسلہ آپ کا |
| جاری ہو تا ابد عرض میری سنو |
| مشکلوں میں پھنسا ہے یہ سائل ترا |
| کوئی ان کی نا حد عرض میری سنو |
| دل میں عشق نبی اور خوف خدا |
| دو بدل خال و خد عرض میری سنو |
| واسطہ مولا حیدر کا حسنین کا |
| مجھ کو کر نا نہ رد عرض میری سنو |
| جذبہ حسن عبادت کا بڑھتا رہے |
| خوب ہو شد و مد عرض میری سنو |
| دو دعا یہ مجھے جاؤں ایمان پر |
| چمکے میری لحد۔ عرض میری سنو |
| قادری سارے ہر دم مہکتے رہیں |
| سب پہ ہو تیرا ید عرض میری سنو |
| تیرا خادم ہے ذیشان یا مرشدی |
| اس کو دے دو سند عرض میری سنو |
معلومات