خدائی یاد ہے لیکن خدا کو بھول گئے |
ہنر سجا لیا، سچ کی صدا کو بھول گئے |
نماز رہ گئی تصویر میں دکھاوے کی |
وہ قُرب الہی ، عشقِ خُدا کو بھول گئے |
ہمیں یہ زعم ہے دل میں ہےروشنی باقی |
چراغ جل گئے، نورِ ضیا کو بھول گئے |
بدن سنوار لیا، روح خاک میں لپٹی |
فنا کے ڈر میں رازِ بقا کو بھول گئے |
ہزار سجدے کیے، دل جھکا نہ اک لمحہ |
ہے رَوح قید میں، اُس کی صدا کو بھول گئے |
خدا کو مان لیا، بس ثواب کی خاطر |
محبتوں کے راز، التجا کو بھول گئے |
: |
خیال یہ کہہ کر افری بدلا ہے میں نے |
خدا جو ساتھ ہے، حاجت روا کو بھول گئے |
معلومات