| دلوں میں بسنے والوں سے، محبت روٹھ جاتی ہے |
| کسی پر ہنسنے والوں سے، محبت روٹھ جاتی ہے |
| محبت اک فریضہ ہے کسی کے دن جوانی کا |
| ادھورے سپنے والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے |
| وفاؤں پر جو ہنستے تھے محبت کر ہی بیٹھے ہیں |
| وفا سے بچنے والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے |
| صنم اس کو کہا جاناں، اسی کو پھر خدا مانا |
| زرا سا جھکنے والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے |
| محبت جس سے ہو جائے وہی انمول ہوتا ہے |
| ٹکوں پر بکنے والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے |
| اگر تم عشق کرتے ہو، تو کچھ بھی سہن مت کرنا |
| بہت کچھ سہنے والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے |
معلومات