| عطا کر دو مدینے کی اجازت یا رسول اللہ ﷺ |
| کرم ہو جائے یہ ماہِ رسالت یا رسول اللہ ﷺ |
| گناہوں کی نحوست سے بچا کر مجھ کو تم آقا |
| عطا کر دو مدینے کی محبت یا رسول اللہ ﷺ |
| شہیدِ کربلا کے صدقے دے دو اذنِ طابہ تم |
| کروں میں سبز گنبد کی زیارت یا رسول اللہ ﷺ |
| مرے غوث الورٰی کا واسطہ مجھ کو عطا کردو |
| تمھاری پیاری پیاری اب زیارت یا رسول اللہ ﷺ |
| مرے خواجہ پیا کا واسطہ مجھ کو عطا کر دو |
| تمھارے قرب کی اب پیاری لذت یا رسول اللہ ﷺ |
| مرے احمد رضا کا واسطہ مجھ کو عطا کر دو |
| تم اپنا عشق اے ماہِ رسالت یا رسول اللہ ﷺ |
| پئے قطبِ مدینہ دل کے زخموں سے ہو چھٹکارا |
| دلِ خستہ کو بھی مل جائے زینت یا رسول اللہ ﷺ |
| مرے مرشد پیا کا واسطہ مجھ کو عطا کر دو |
| بقیعِ پاک میں اک پیاری تربت یا رسول اللہ ﷺ |
| پئے مرشد پیا اس نور پر ہو اک نظر آقا |
| عطا ہو اب گناہوں پر ندامت یا رسول اللہ ﷺ |
معلومات