چاہتوں کے مرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
جان سے گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
ایک عمر لگتی ہے خوابوں کے سجانے میں |
خوابوں کے بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
زندگانی لگتی ہے سیکھنے میں تیراکی |
دریا پار کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
کتنی دیر لگتی ہے من کسی کا بھانے میں |
من کسی کا بھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
فاصلے بڑھا کر یوں دور دور مت رہ تو |
دل سے جاں! اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
جب کہیں نہیں پہنچا تو مجھے سمجھ آیا |
تھوڑی دیر کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
جو کرے کبھی ہم پر ایک ہی نظر صاحب |
بخت کے سنورنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
دل ہمارا بیٹھا ہے باتوں کے بھروسے پر |
باتوں کے مکرنے میں دیر کتنی لگتی ہے |
معلومات