| ستمگر باز کیوں آئے، محبت مہرباں کیوں ہو؟ |
| میں جس کے خواب دیکھوں ہوں، وہ میرا ارمغاں کیوں ہو؟ |
| کہاں کا عشق ؟ کیسا درد ؟؟ کاہے آہ دل کو ہے |
| کِیا ہے عشق ہم نے جو تو اِس دل کو اماں کیوں ہو |
| تبہ ہو کر محبت میں نشاں ہم نے مٹایا ہے |
| تباہی دل پے جو آئے تو باقی پھر نشاں کیوں ہو |
| ہوئے رسوا محبت میں تو یہ غم دوست بن بیٹھا |
| ہُوا جب دوست غم اپنا تو دل یہ شادماں کیوں ہو |
| شکستہ دل شکستہ ہم شکستہ جان ہے تن ہے |
| یہ سب ہم نے کمایا ہےکسی سے اب نہاں کیوں ہو |
| اثر یہ عشق ہے اس میں سوا وحشت نہیں کچھ بھی |
| ہے جس بھی دل میں یہ بستا وہاں پھر گل سِتاں کیوں ہو۔ |
معلومات