| مطلبی لوگ مطلبی دنیا |
| نہیں ہوگی کبھی سگی ، دنیا |
| ظاہراً پارسائی اور دل میں |
| جرم و عصیاں سے ہے، بھری دنیا |
| جو تکبُّر کو فخر کہتے ہیں |
| اُن کے حق میں ہے بس یہی دنیا |
| آپ کے پاس جو ہے مال و متاع |
| آپ کو کہہ رہی بھلی ، دنیا |
| آپ کو خوب ہی مبارک ہو |
| آپ سے لوگ ، آپ کی دنیا |
| رہؔبر آخر سمجھ میں آیا ہے |
| مفلسی ہو تو ہے بری دنیا |
معلومات