عٍلم کا مِہرِ دَرَخشاں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
اہلِ سُنّت کی ہیں پہچاں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
ہو گیا گروِیدہ اِن کا جِس کو بھی صُحبت مِلی |
ایسے تھے شاداں و خنداں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
دَشت میں افریقہ کے چشمے بہائے عِلم کے |
ہو گئی ہر سُو بہاراں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
صاحبِ تقویٰ بھی تھے اور صاحبِ فتویٰ بھی آپ |
تھا بُزُرگوں کا ہی فیضاں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
ترجمہ، تفسیرِ قرآں اَنگریزی میں کِیا |
اجر دے گا خوب یزداں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
عاشِقِ خیرُالوَریٰ تھے عاشِقِ طیبہ بھی آپ |
عِشق کی شمعِ فَروزاں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
مُرشِدی عطار سے بھی تھی محبت لازوال |
ہو گی یہ بخشش کا ساماں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
دِین کی خدمات ساری اِن کی مولا کر قُبول |
پارسا صالح مُسلماں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
نقش زیرکؔ کے ہے دِل پر اُن کی صحبت کا اثر |
اس سعادت پر ہُوں نازاں بالیقیں عَبدُالنَبِی |
معلومات