| عشق کا جب بخار ہو جاوے |
| روح تک بے مہار ہو جاوے |
| پھول خوشیوں کے اُس کو چُبھتے ہیں |
| درد سے جس کو پیار ہو جاوے |
| ہم کہاں جیت پائیں گے بازی |
| دشمنِ جاں جو یار ہو جاوے |
| گیت خُرمی کے کیسے گائے اب |
| دل ہی جب تار تار ہو جاوے |
| جال کیسے بچھائے گا شائم |
| صید جب خود شکار ہو جاوے |
معلومات