| آندھی میں بھی نہ بجھ سکا قہار کا چراغ |
| جلتا رہا ہواؤں میں جبار کا چراغ |
| روشن کیا خدا نے جسے اپنے نور سے |
| سرکار ہیں خدا کے وہ انوار کا چراغ |
| روشن ہوئی یہ ساری کی ساری ہی کائنات |
| دنیا نہ پائی آپ کے معیار کا چراغ |
| معراج میں دکھا کے وہ اسرار آپ کو |
| رب نے بنایا آپ کو اسرار کا چراغ |
| عصیاں مٹا رہی ہیں برستی ہیں رحمتیں |
| وہ بن کے آئے جیسے کہ غفار کا چراغ |
| جنت کا راستہ وہ دکھائے ہیں اعتباؔر |
| سرکار لے کے آے ہیں کردار کا چراغ |
معلومات