| سنو جاناں |
| راہ عشق میں جب آبلہ پا ہوئے |
| تو یہ احساس ہو اکہ |
| فیض یونہی کہہ گئے ہیں |
| *اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا* |
| مگر اے جانِ تمنا |
| ہجر میں گزرے ہوئے ہر دل گیر لمحے کی قسم |
| اور کوئی دکھ نہیں زمانے میں محبت کے سوا |
| راحتیں اور نہیں وصل کی راحت کے سوا |
معلومات