| کیا کہو گے کیا سوچ کر میں نے ہار مان لی |
| کہ جب کھوکھلے رشتوں کی حقیقت جان لی |
| منافق چہرو! یہ کھیل ختم ہوا چاہتا ہے |
| قرب قضا جب ہر زیست نے یہ بات جان لی |
| مکر و فریب ، جھوٹ و دھوکہ یہی دنیا ہے |
| سچ بکتا رہا، سچ تنہا رہا، سچ کی بھی جان لی |
| کاشف کیا فائدہ کسی پتھر سے سر پھوڑنے کا ؟ |
| یہ دنیا لے لیں، تم بعد از دنیا، جان دی کہ جان لی |
معلومات