| پکڑ کر انگلی مائیں اپنے بچوں کو چلاتی ہیں |
| کٹھن جیون کی راہوں پر انہیں بڑھنا سکھاتی ہیں |
| اگر ہو تیز بارش دھول مٹی یا تمازت ہو |
| چھپا کر اپنے آنچل میں انہیں سب سے بچاتی ہیں |
| بہت مصروف رہتی ہیں یہ مائیں گھر گھرستی میں |
| مگر بچوں کو محنت سے سبق اُن کا پڑھاتی ہیں |
| تھکن اور نیند سے بوجھل یہ مائیں سونے سے پہلے |
| کہانی ،قصے اور لوری بھی بچوں کو سناتی ہیں |
| یہ مائیں اپنے درد و غم کبھی ظاہر نہیں کرتیں |
| چھپا کر درد سینے میں بظاہر مسکراتی ہیں |
| سحاب اتنا سمجھ لو بس، خدا کا روپ ہیں مائیں |
| دعائیں ماؤں کی اس زیست کو جنت بناتی ہیں |
معلومات