| کیا ہی پیاری تری خطابت ہے |
| ساریہ کی بھی کیا سماعت ہے |
| اپنے منبر سے رند میں دیکھا |
| خوب حاصل انہیں فراست ہے |
| دین کو تم سے ملی ہے نصرت |
| ایسی اعلی تری شجاعت ہے |
| پیارے آقا کے ہیں وہ دیوانے |
| خوب ان کو نبی سے چاہت ہے |
| ہو محدث نبی کی امت میں |
| کتنی ارفع تمھاری عزت ہے |
| عدل و انصاف خوب ہوتا ہے |
| کیوں کے فاروق کی عدالت ہے |
| مومنوں کی ہیں ماں تری بیٹی |
| یوں بھی حاصل تمہیں قرابت ہے |
| پہلے راشد خلیفہ ہیں صدیق |
| دوسری آپ کی خلافت ہے |
| دیکھ لے آپ کو تو بھاگ اٹھے |
| خوب شیطاں پہ تیری ہیبت ہے |
| پائی ہے آپ نے شہادت اور |
| پائی کیا خوب پائی تر بت ہے |
| ذندگی ان کی خوب ہے ذیشان |
| مہِ روشن سی ان کی سیرت ہے |
معلومات