| ہوا دل جو عشق میں مبتلا، وہی دل کہ سب سے کَھرا ہوا |
| نہیں عشق دل میں اگر بسا، تو وہ دل ہے سب سے گِرا ہوا |
| رہے دل میں یار کی عاشقی، تو علاوہ اس کے نہ ہو کوئی |
| وہی دل کہ جس نے وفا نہ کی، ہے مصیبتوں میں گِھرا ہوا |
| میں مصیبتوں سے بَری ہوا، میں خصومتوں سے بَری ہوا |
| میں تجھے ملا، تو مجھے ملا، میں تیرا ہوا، تو میرا ہوا |
| تجھے دل میں جب سے ہوں پا لیا، میں نے خود کو خود ہی مِٹا لیا |
| مجھے تو نے اپنا بنا لیا، میں ورا سے خیرِ ورا ہوا |
| یوں جدائی سے تھا ڈرا ہوا، اُسے سمجھے سب ہے مرا ہوا |
| ذکیؔ خود سے وہ ہے پِھرا ہوا، اُسے عشق جب کہ ذرا ہوا |
معلومات