| بیاں واعظ کا ، ہو امن و اماں بھی؟ |
| لگا دے آگ یہ بولے جہاں بھی |
| لگے جو آگ تو ہو گا دھواں بھی |
| بڑھے گا ہر طرف شور و فغاں بھی |
| بجٹ ایسے بنائے حکمراں نے |
| نہ جنتا کر سکے چون و چراں بھی |
| کبھی تو وقت بدلے گا خوشی میں |
| کبھی تو ہو گا کچھ ایسا سماں بھی |
| کبھی ہو جائیں ہم آہنگ سوچیں |
| جلے پھر کیوں کبھی یہ میری جاں بھی |
معلومات