قَالُو بَلٰی کے وقت اِک صورت تھی سامنے
کوئی ہے جَلوہ گَر اُس صورت میں سامنے
خُود کاٹ کے رَکھیں گے قدموں میں اپنا سر
قاتل تُو آ اِدھر اُس صورت میں سامنے
وَاللّٰہ جائیں گے ہم اوّل حِساب کو
آیا خُدا اَگر اُس صورت میں سامنے
سَجدہ بِلا تامُّل اُس کو کریں گے ہم
آیا کوئی نَظر اُس صورت میں سامنے
آدم کا بُت بنا کر اِعلان کر دیا
دیکھو مِرا اَمَر اُس صورت میں سامنے
حُسنِ اَزل کی جَلوے دَر صورتِ بَشر
ظاہر ہے فِتنہ گَر اُس صورت میں سامنے
بولے وہ دیکھ کر یوں اپنے غُلام کو
دیکھو مُجھے مَگر اُس صورت میں سامنے

27