کاش تم بھی ہمارے ہوتے
پاس ہم بھی تمہارے ہوتے
دُکھ تمہارے ہمارے ہوتے
سُکھ ہمارے تمہارے ہوتے
وَار دیتا حَیات تُم پر
سَانس میرے تُمہارے ہوتے
تم نظر سے مِلاتے نَظریں
پیار کے ہی اِشارے ہوتے
حُسن تیرا خُدا کی قُدرت
تُم جو مِلتے نَظارے ہوتے
تیرا چِہرہ ہے چَاند جَیسا
کاش ہَم بھی سِتارے ہوتے
پُھول خُوشبو بَکھیر دیتے
دل جو تم پے وہ ہارے ہوتے
ہاتھ میرا جو تَھام لیتے
کَم نہ میرے سَہارے ہوتے
تم مُحبت جو ہَم سے کرتے
دونوں دریا کنارے ہوتے

0
24