| آؤ مقتل میں بھی چل کر دیکھیں |
| ضوفشاں کتنے ہوئے سر دیکھیں |
| موت کا کیا ہے مزہ مر دیکھیں |
| کام یہ ہوتا ہے تو کر دیکھیں |
| زندگی کے ہیں قرینے کتنے |
| ایک لمحے کو بکھر کر دیکھیں |
| ہر طرف ایک سے حالات ہوئے |
| دیکھیں سنسارکو یا گھر دیکھیں |
| چل پڑے دشت طلب کو شاعر |
| کیا دکھاتا ہے مقدر دیکھیں |
معلومات