| نبی ﷺ کی رسالت کا صدقہ تو دے دے |
| نبی ﷺ کی قیادت کا صدقہ تو دے دے |
| وہ پیاری وجاہت کا صدقہ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| حبیبِ نبی ﷺ کی صداقت تو دے دے |
| عمر کی جلالت ، وجاہت تو دے دے |
| غنی کی سخاوت کا صدقہ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| علی کی شجاعت کا صدقہ تو دے دے |
| حسن کی خلافت کا صدقہ تو دے دے |
| شہیدِ محبت کا صدقہ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| شہِ اولیاء کا تو صدقہ بھی دے دے |
| معین جہاں کا تو صدقہ بھی دے دے |
| حبیبی رضا کا تو صدقہ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| جو بیمار ہے ان کو صحت بھی دے دے |
| جو مفلس ہے تو ان کو دولت بھی دے دے |
| جو بے گھر ہے تو ان کو گھر بھی عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| ترے قرب کی مجھ کو خیرات دے دے |
| ترے ذکر کی مجھ کو لذت بھی دے دے |
| مجھے قلبِ ذاکر الہٰی عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| تو نیچی نگاہوں کی عادت بھی دے دے |
| مجھے خیر گوئی کی خصلت بھی دے دے |
| ولایت کا تو مجھ کو تحفہ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| حرم کی زمیں کی زیارت بھی دے دے |
| مدینے کی گلیوں کی گردش بھی دے دے |
| تو ہر مہ ہی مجھ کو سفر یہ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| گدائے رضا کو تو حکمت بھی دے دے |
| عبادت ، ریاضت ، محبت بھی دے دے |
| ترے نور کو تو یہ سب کچھ عطا کر |
| الہٰی تو سب کو مرادیں عطا کر |
| سگ رضا نور علی عطاری رضوی |
| 4 ربیع الاول شریف 1444ھ |
| 1 اکتوبر 2022 |
معلومات