| جو آگے بڑھنے سے ڈر گیا ہے |
| یقین مانو وہ مر گیا ہے |
| مرے خیالوں میں اب نہ ہوگا |
| وہ میرے دل سے اتر گیا ہے |
| جو ایک لمحہ محال سا تھا |
| گزارنا وہ گزر گیا ہے |
| وہ میرے سینے سے لیکے دل کو |
| نہ جانے ظالم کدھر گیا ہے |
| سکون مجھ کو ہے زندگی میں |
| جو زخم تھا دل میں بھر گیا ہے |
| وہ سوچتے ہیں میاں یہ خالدؔ |
| الجھ کے ان سے سنور گیا ہے |
معلومات