| میں دیوانہ ہوں میرے نبی کا مجھ کو غم آزمانا سکے گا |
| میرے دل میں لکھا ہے محمد کوئی اس کو مٹانا سکے گا |
| بیٹھ کر مصطفیٰ نے چٹائی پر عمر ساری اپنی بتائی |
| سارا عالم اگر چاہے مل کر زندگی یوں بِتانا سکے گا |
| سب سے اعلیٰ و اولا ہمارا نبی سب کی آنکھوں کا تارہ ہمارا نبی |
| اس جہاں میں کوئی اس کا ثانی نہیں آمنہ کا دلارہ ہمارا نبی |
| بس یہی ہے تمنا خدا یا خواب میں پیارے آقا کو دیکھوں |
| دل یہ میرا اسے دیکھے بن اب عمر بھر مسکرانا سکے گا |
| پوچھ کر ساری دنیا سے دیکھو کتنی عظمت ہے پیارے نبی کی |
| جانتا ہے تو بس وہ ہے اللہ اور کوئی بتا نا سکے گا |
| میرے آقا پہ سنسار قربان ہے رب کا وہ لاڈلا اور ذیشان ہے |
| سارے عالم کااک وہ ہی سلطان ہے مصطفی پرفدااب مری جان ہے |
| جو ہے منکر مرے مصطفی کا کچھ نہیں جانتا وہ ہے ناداں |
| روز محشر وہ میرے نبی کی تھوڑی شفقت بھی پانا سکے گا |
| یہ دیا مصطفیٰ نے جلایا ہم سبھو ں کو جو کلمہ پڑھا یا |
| یونسؔ اب اس دیا کو زمانہ ساتھ مل کر بجھا نا سکے گا |
معلومات