1
ہے بوترابی عشق کی مجھ کو طلب
دو صدقۂ حسنینؑ، اے شاہِ عربؐ
ہے فخر میرا اور ہے یہ میرا شرف
"منم غلامِ حضرتِ شاہِ نجفؑ"
2
عدل و خِرد، رب کے اَسد، حیدر لَقَب
ثانی نہیں ہے تیرا دَر علم و حَرَب
تیری ثنا سے مجھ کو ہے شغل و شَغَف
"منم غلامِ حضرتِ شاہِ نجفؑ"
3
مولا علیؑ، مولا نبیؐ، مولا ہے رَب
دیدِ علیؑ، دیدِ نبیؐ، جائے ادب
یا راز دارِ " لَا اِلٰہ" و "مَن عَرَف"
"منم غلامِ حضرتِ شاہِ نجفؑ"
4
نادِ علیؑ، ہمت ملی، تیرِ ہدف
آئے علیؑ، مشکل ٹلی، ظلمت کَشَف
یہ حیدری نعرہ ہے بانگِ لَا تَخَف
"منم غلامِ حضرتِ شاہِ نجفؑ"
5
قطرہ ندامت کا ہوں میں، پیرِ سَلَف
گوہر بنا دو مجھ کو بھی تم ہو صَدَف
مُہرِ ولایت ثبت ہو میری طرف
"منم غلامِ حضرتِ شاہِ نجفؑ"

0
32