| گناہوں میں ڈوبی امم دیکھتے ہیں |
| بتوں کے ہی دیر و حرم دیکھتے ہیں |
| اچانک سے اک زیر و بم دیکھتے ہیں |
| بیاباں میں ابرِ کرم دیکھتے ہیں |
| دو عالم پہ رب کی نِعَم دیکھتے ہیں |
| ولادت شہِ مختَتَم دیکھتے ہیں |
| رسول خدا کا جنم دیکھتے ہیں |
| تو کعبے میں گرتے صَنم دیکھتے ہیں |
| محمد میں قرآں رقم دیکھتے ہیں |
| نبوت کا اونچا عَلَم دیکھتے ہیں |
| محمد کا پیغامِ حق جس کو پہنچا |
| اسے دینِ آقا میں ضم دیکھتے ہیں |
| محمد نے تفریقِ انساں مٹائی |
| عرَب میں عجم محترم دیکھتے ہیں |
| مدینے کے سردار حیران ہو کر |
| غلاموں کا جاہ و حشم دیکھتے ہیں |
| محمد کی انگشت کے معجزے سے |
| فلک پر قمر منقَسَم دیکھتے ہیں |
| ابوبکر فاروق عثماں علی میں |
| محمد کو ہم مرتَسَم دیکھتے ہیں |
| نہیں فکر محشر میں بخشش کی ان کو |
| جو لطفِ شفیعِ امم دیکھتے ہیں |
| محمد کی مدحت ہے نعمت سحاب |
| خدا کی عنایت ، کرم دیکھتے ہیں |
معلومات