| آپؐ کے جمال سے حُسنِ کائِنات ہے |
| آپؐ کے کمال سے عَرش کو ثَبات ہے |
| آپؐ کے ہی نُور کا سارا یہ ظہور ہے |
| آپؐ کے ظہور سے عالَمِ حَیات ہے |
| روشنی جہاں بھی ہے، آپؐ کے قدم سے ہے |
| آپؐ کی ہی نَعل سے نورِ شش جِہات ہے |
| آپؐ کے نواسے کی شان ہی قِرات ہے |
| جِن کے انتظار میں سَجدہ رُو فَرات ہے |
| بات رَب کی بات ہے، ہاتھ رَب کا ہاتھ ہے |
| مظہرِ صِفاتِ رَب، آپؐ کی ہی ذات ہے |
| آپؐ پر درود تو خَیر کی زَکَات ہے |
| آپؐ کا وسیلہ ہی باعثِ نِجات ہے |
| یہ رازِ " كُلَّ یَوْمٍ ہُوَ فِیْ شَاْن " ہے |
| آپؐ پر سَلام ہے، آپؐ پر صَلَات ہے |
معلومات