| ساری تاویلیں غلط اور مسترد ہیں سب بیاں |
| عشق پر اہلِ خرد کے یعنی رد ہیں سب بیاں |
| ساقیِ کوثر اگر کہہ دیں نہیں تو رد شدہ |
| ساقیِ کوثر کہیں ہاں مستند ہیں سب بیاں |
| سنتیں ، چال و چلن ، سب گفتگو سرکار کی |
| نقش سینے میں ازل سے تا ابد ہیں سب بیاں |
| آپ کی تصدیق ہے درکار مجھ کو یا رسول |
| ورنہ بے معنی ہیں مصرعے بے سند ہیں سب بیاں |
| سب محدث ،سب محقق ، سب مفسر ، شعر گو |
| سب کتابیں ، سب صحیفے ، العبد ہیں سب بیاں |
| آپ کے تسلیم کردہ ہی ہمیں تسلیم ہیں |
| رد شدہ جو آپ کے ہیں رد و کد ہیں سب بیاں |
| بعثتِ سرکار سے پہلے جہاں تھا منتشر |
| موجبِ آمد حضور اب متحد ہیں سب بیاں |
| لاکھ دعویِٰ مسلمانی کرے سب خاک ہے |
| آپ کی تعظیم نہ ہو نابلد ہیں سب بیاں |
| آنکھیں پُر نم یادِ طیبہ لب پہ ہے وردِ درود |
| کچھ نہیں کہنے کو آبِص بے جسد ہیں سب بیاں |
معلومات