| شب کی خاموشی کاٹنے والے |
| ہم ہیں بے ہوشی کاٹنے والے |
| رو بھی لیتے ہیں بند کمروں میں |
| سینۂ جوشی کاٹنے والے |
| سب کو کافر قرار دیتے ہیں |
| پردۂ پوشی کاٹنے والے |
| مشورے بھی کیا کسی کو دیں |
| ہم فراموشی کاٹنے والے |
| بیتی باتوں کو بھول جاتے ہیں |
| رات مے نوشی کاٹنے والے |
| چند اک ہیں فقیر سے چہرے |
| جو ہیں سر گوشی کاٹنے والے |
| چھیڑ اک تال رقص میں ساگر |
| ہم ہیں مد ہوشی کاٹنے والے |
معلومات